نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباکے پیش نظراس معاملے میں مداخلت کرنے سے متعلق درخواست کو منگل کے روز خارج کردیا۔
درخواست گزار نے دہلی میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مریضوں کو اسپتال میں بھرتی ہونے میں مدد کرنے کی ضرورت ظاہرکرتے
ہوئےعدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ اس سلسلے میں مناسب تدبیر اپنانے کی ہدایت دے۔
تاہم،جسٹس سنجے کشن کول نے یہ کہتے ہوئے درخواست خارج کردی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پرازخود نوٹس لینے کے معاملے اوردیگر پی آئی ایل
عرضیوں میں اس معاملے کونمٹایا گیا ہے۔جسٹس کول نے درخواست گزار سے پوچھا کہ آپ کہاں کے باشندے ہیں؟ جواب میں درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جسٹس کول نے پھر پوچھا کہ "آپ تلنگانہ میں رہتے ہیں،لیکن آپ دہلی کے بارے میں کیوں فکر مند ہیں؟"۔
سپریم کورٹ نے دہلی میں کورونا وبا کی صورتحال سے متعلق عرضی خارج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS