نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز پاپوا نیو گنیا میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر سشیل کمار سنگھل سے ملاقات کی۔
نائب صدر کی سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ سنگھل نے نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر مسٹر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ دونوں کی یہ شکرانہ ملاقات تھی۔
سشیل کمار سنگھل اس سے قبل وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS