ڈیزل پھر سے ہوا مہنگا

0

نئی دہلی: ڈیزل کی قیمتوں میں سات دن کے وقفے کے بعد منگل کو ایک بار پھر اضافہ ہوا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں مسلسل آٹھویں روز بھی مستحکم رہیں۔
 ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی یہ بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 80.78 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔ 
کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ 
کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 75.89 روپے ، ممبئی میں 22 پیسے اضافے سے 79.05 روپے اور چنئی میں 19 پیسے اضافے سے 77.91 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ 
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے۔

شہر ———–۔۔۔۔ پٹرول —————– ڈیزل

دہلی ———— 80.43 (فکسڈ) ———- 80.78 (+25)

کولکاتہ ——— 82.10 (فکسڈ) ———- 75.89 (+25)

ممبئی ———- 87.19 (فکسڈ) ———- 79.05 (+22)

چنئی ———– 83.63 (فکسڈ) ———- 77.91 (+19)
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS