دنیا بھر میں 1.08 کروڑ کورونا متاثر، 5.20 لاکھ سے زیادہ اموات

    0

    نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 10974421 لاکھ سے تجاوز کرچکی
    ہے جب کہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 523242  لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق،دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی
    تعداد  10974421 ہوگئی ہے جب کہ 523242 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے معاملےمیں امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے کے لحاظ سے امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔
    ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 21948 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 627168 ہوگئی ہے۔ اسی
    عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 377 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18225 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 229041 فعال
    معاملے ہیں اور اب تک 379902 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے
    نمبر پر ہے۔دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اب تک 2837189 افراد کورونا سے متاثر اور 131485 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1501352 افراد اس کی زد میں آئے ہیں جب کہ 61990 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    روس میں بھی کووڈ 19 وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب تک 661165 افراد اس انفیکشن سے متاثر اور 9683 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ،وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 292004 ہوگئی ہے اور 10045
    افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 283757 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور
    43995 افراددنیا چھوڑ گئے ہیں۔چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اب تک 284541 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے
    والوں کی تعداد 5920 ہے۔آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 292004 افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 28368 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی
    ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ اب تک 240961 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34818 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 238511 تک جا پہنچی ہے اور  اس وائرس کی وجہ سے
    29189 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 232863 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 11106 افراد لقمہ اجل بن چکے
    ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک یہاں 217809 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4473 افراد داعی
    اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں، کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 203640 افراد متاثر ہوئے ہیں اور
    29878 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 202284 ہوگئی ہے اور 5167 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں
    197608 متاثر اور 1752 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 196370 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    کورونا وائرس کی جائے پیدائش سمجھے جانے والے چین میں اب تک 84830 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
    کورونا وائرس نے بیلجیم میں 9761، کناڈا میں 8700، نیدرلینڈ میں 6132، سویڈن میں 5411، ایکواڈور میں 4639، سوئزرلینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں
    1738 اور پرتگال میں 1587 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS