بہار: آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہفتے میں 133افراد ہلاک

0

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 26افراد ہلاک ہو گئے۔ آٹھ اضلاع ، زیادہ تر شمالی بہار میں افراد ہلاک ہوئے۔  ہلاکتوں میں دیہی پٹنہ کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔ ایک ہفتہ کے اندر بہار میں بجلی گرنے کے باعث بڑے پیمانے پر اموات کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ، 25 جون کو 22 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بعد ازاں 30 جون کو پانچ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جمعرات کے روز جن اضلاع سے آسمانی بجلی کی اموات کی اطلاع ملی ان میں پٹنہ (6) ، سمستی پور (7) ، مشرقی چمپارن (4) ، سمستی پور (3) ، کٹیہار (3) ، شیوہر (2) ، مادھے پورہ (2) ، اور ایک ایک پورنیہ اور مغربی چمپارن سے ہیں۔ 
وزیر اعلی نتیش کمار نے بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی ادائیگی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ خراب موسم کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ "بجلی کے دوران محفوظ رہنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ تمام مشوروں پر عمل کریں۔ خراب موسم کے دوران گھر کے اندر اور محفوظ رہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS