یوپی میں کانپور واقعہ ‘غنڈاراج’ کا ایک اور ثبوت: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں غنڈا راج ہے اور پولیس والے بھی وہاں محفوظ نہیں ہیں۔
گاندھی نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کیا’’اترپردیش میں غنڈا راج کا ایک اور ثبوت۔ جب پولیس محفوظ نہیں ہے تو عوام کیسے محفوظ رہیں گے۔ میری تعزیت مقتول شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ‘‘
کانگریس قائد نے کانپور میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر یہ تبصرہ کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS