تاج ہوٹل کو دھمکی ملنے کے بعد سکیورٹی سخت کی گئی

    0

    ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بدھ کے روز تاج گروپ کے ہوٹلوں کو فون پر دھمکی ملنے کے بعد شہر کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ افسران سے گفتگو کی ہے۔ دیشمکھ نے دھمکی بھرے کال کے بعد نہ صرف پولیس اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کی بلکہ اہم مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔ 
    وزیر نے ٹویٹ کیا،’ 12 سال بعد ہندوستان کے ممبئی میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد کراچی سے تاج محل ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی مل رہی ہے‘۔ دیشمکھ نے بتایا،’ میں نے اس معاملے میں سکیورٹی کے وسیع پیمانے پر انتظام کرنے کے لیے ڈی جی پی اور پولیس کمشنر سے تفصیلی گفگتگو کی ہے‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS