پٹرول۔ڈیزل پر ویٹ کی شرح 10 فیصد کم ہو: انل کمار

0

نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے کیجریوال سے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ 30 سے کم ہو کر 20 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمار نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے بڑھتے قہر کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو یہ قدم بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد تک کرتی ہے تو دار الحکومت میں پٹرولیم اشیا کو سستی شرح پر بیچا جا سکتا ہے۔ 
چودھری انل نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف عام آدمی پارٹی کے ملکی سطح پر دھرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ گھر سے ہی عطیہ کا آغاز ہوتا ہے اور اگر کیجریوال حکومت پٹرول اور ڈیزل سے ویٹ 30 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرکے دہلی میں سستی شرح پر فروخت کریں تو دہلی کے عوام کو راحت دی جا سکتی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS