مساوی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے ضروری: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو

0

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے سماج میں بڑھتے ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ ہر بچے کو ترقی کےلئے برابر موقع مہیا ہونا چاہئے۔
 نائیڈو نے یہاں ایک کتاب کے اجرا پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل فرق ختم کرنے میں نجی شعبہ اہم رول ادا کرسکتا ہے۔حکومت اکیلے اس مسئلے سے نہیں نمٹ سکتی۔نجی شعبہ کو ٹیکنولوجی سستی کرنے کےلئے جدت پر زور دینا چاہئے جس سے ڈیجیٹل تکنیک سے آفاقی تعلیم کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے ذریعہ سے ثانوی اور اعلی تعلیم میں بھی برابری لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تکنیک نے امکانات کے وسیع ذرائع کھولے ہیں لیکن سماج میں ڈیجیٹل نابرابری بھی بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سارے بچے ہیں جن کی پہنچ ڈیجیٹل آلات تک نہیں ہے۔نجی شعبہ کو جدت کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل آلات کو عام آدمی کی پہنچ میں لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا،’’ہمیں فرق ختم کرنا ہی ہوگا۔‘‘
نائیڈو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ان بچوں کی پہنچ ڈیجیٹیل تکنیک تک نہیں ہے۔ان کے پاس آن لائن پڑھائی کرنے کے ذرائع بھی نہیں ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS