نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایمرجنسی کی 45 برس پورے ہونے کے موقع پر جمہوریت کے تحفظ کے لئے جدوجہد اور تشدد کا نشانہ بننے والے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی ایثار اور قربانی کو کبھی نہیں فراموش کرے گی۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا،”ٹھیک 45 سال پہلے ملک پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ اس وقت ہندوستان کی جمہوریت کے تحفظ کے لئے جن لوگوں نے جدوجہد کی، لڑنے، اذیتیں برداشت کیں، ان سب کو میرا سلام، ان کی ایثار اور قربانی ملک کبھی نہیں بھولے گا۔“
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS