نئی دہلی: کووڈ 19 کے خلاف جنگ کو مضبوطی دینے کےلئے مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو ’ای بلڈ سروس‘ ایپ کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایپ کے افتتاح کے موقع پر بتایا کہ ہندوستانی ریڈ کراس نے ضرورت مندوں تک خون کی سپلائی کو آسان بنانے کےلئے یہ ایپ بنایا ہے۔شروعاتی دور میں اس کی سروس دہلی میں نافذ کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضرورت کے وقت مریضوں کے گھروالے خون کےلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ پریشان ہوکر دوڑتے ہیں۔اس ایپ سے یہ پریشانی ختم ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS