آن لائن اوپن بک کے امتحان کے خلاف ہزاروں طلبا نے صدر کو خط لکھا

0

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے صدر رام ناتھ کووند کو آن لائن اوپن بک امتحان کی مخالفت کرتے ہوئے ایک خط لکھا ہے، اور لاک ڈاؤن میں پھنس جانے کی وجہ سے امتحان دینے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ 
ان طلبا نے یہ مطالبہ صدر کو ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ایک کھلے خط میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنا خط وزارت انسانی وسائل کی ترقی اور یو جی سی کو بھی ارسال کیا ہے۔ 
یونیورسٹی آف دہلی کے اساتذہ رہنما راجیش جھا نے یو این آئی کو خط کی ایک کاپی بھیجی ہے، جس میں کہا گیا ہے،”ہم، دہلی یونیورسٹی تیسرے سال کے طالب علم ہیں اور ہمارے بہت سارے کالج اور یونیورسٹی کے ساتھی کورونا وائرس کی وجہ سے بہت پریشان اور دکھی ہیں۔ ہمارے بہت سارے ساتھی دوسرے اضلاع میں پھنس گئے ہیں تو کئی اب تک وطن واپس نہیں آئے ہیں۔ 
خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سارے طلبا کورونا مثبت ہو گئے ہیں اور بہت سے افراد کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں، وہ ذہنی تناؤ اور دباؤ سے گذر رہے ہیں۔ ان کے لئے امتحان دینا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں ہیں کہ وہ امتحان دے سکیں۔
 انہوں نے نتائج کو اپنے پانچ سمسٹر کی بنیاد پر اور داخلی اندازے کی بنیاد پر نتائج کے اعلان کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS