مہاراشٹر: کووڈ-19کے 3,214نئے معاملے درج

    0

    مہاراشٹر میں کووڈ-19کے معاملوں کی تعداد 139,010تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں 3,214نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ایک دن میں 248اموات کی اطلاع ہے۔ ہلاکتوں کی کل تعداد 6,531 تک پہنچ گئی ہے۔
     اب تک کل 69,631افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
    مہاراشٹر کی دارالحکومت ممبئی جو اس وقت  بُری طرح متاثر ہے یہاں 842نئے معاملے درج کئے گئے۔ شہر میں مجموعی طور معاملات کی تعداد 68,410تک پہنچ گئی ہے۔
    ریاست میں اس وقت کووڈ-19کے مریضوں کے صحتیابی کی شرح 50.09فیصد ہے۔ اب تک کل 69,631مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS