نئی دہلی: ہندوستان میں کووڈ-19کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہیں ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں بھی مسلسل بہتری آرہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9،440 کووڈ 19 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں ، ہندوستان میں کووڈ-19کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 55.77 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک کووڈ-19سے متاثرہ2,37,195مریض ٹیک ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد ایکٹو کیسز سے 62،808تک تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں اس وقت1،74،387 ایکٹو کیسز ہیں، اور وہ سب طبی نگرانی میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS