کووڈ-19: پنجاب میں چھ مزید اموات ،جالندھر کے 20 پولیس اہلکار متاثر

0

پنجاب میں آج کووڈ-19کے سبب چھ مزید اموات ہوئیں۔ ریاست میں اب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی ہے۔
امرتسر سے چار اور کپورتلہ اور لدھیانہ سے ایک ایک اموات کی اطلاع ملی ہے۔
کووڈ ۔19 کے معاملات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 120 معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔ ریاست میں اب معاملوں کی مجموعی تعداد 3،952 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق جالندھر سے 47 ، امرتسر سے 21 ، سنگرور سے 14 ، ایس اے ایس نگر سے 11 ، پٹیالہ اور لدھیانہ سے سات ، کپورتلہ سے چار ، پٹھان کوٹ ، ترن ترن اور فتح گڑھ صاحب سے دو دو کیس اور ایک ایک کیس برنالہ ، مانسہ اور موگا سے سامنے آئے ہیں۔
 جالندھر میں دو ہفتوں کے اندر 300 سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں۔ نئے معاملات میں 20 پولیس اہلکار اور 11 تارکین وطن شامل ہیں جو غازی آباد اور اوٹی سے آئے تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS