تمل ناڈو کے تین اضلاع اور چنئی میں کرفیو جیسے حالات

0

تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی اور تین پڑوسی اضلاع میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 12 دن کی توسیع کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ جس سے سڑکیں ویران ہوچکی ہیں۔
چنئی ، تروولور ، کانچ پورم اور چینپلپیٹ اضلاع میں کووڈ ۔19 کے معاملات میں تیز اضافے کے پیش نظر 19 جون کو انتظامیہ نے ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 30 جون تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی نے ان مقامات پر 12 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 21 جون یعنی اتوار اور 28 جون تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ گھروں میں ہی رہیں۔ وزیر اعلی کے اعلان کے مطابق ان مقامات پر مکمل لاک ڈاؤن ہے اور معمولات زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہے۔
ان 12 دنوں میں دودھ ، میڈیکل ،ادویات کی دکانوں اور اسپتالوں کے علاوہ 20 دیگر ضروری خدمات کو مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔ سبھی کرانے ، سبزیوں کی دکانیں ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ جنہیں محدود وقت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت تھی وہ 12 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے۔ 
چنئی پولیس کمشنر اے کے وشواناتھن نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گزشتہ دو دنوں میں دو ہزار سے زائد ٹو وہیلرز، کاروں اور دوسری گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS