کرناٹک: کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے دو سطحی اسپتال نظام شروع

0

کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ اور کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے نامزد بڑے سرکاری اسپتالوں میں تازہ معاملوں کو داخل کرنے کے لئے جگہ کی کمی ہونے کے سبب ، کرناٹک حکومت نے ایک نیا دو سطحی اسپتال قائم کرنے کا نظام متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت بغیر علامات والے مریضوں کو اسپتالوں کی بجائے خصوصی کیئر سینٹروں میں منتقل کرنا ، اور نجی اسپتالوں کو ریاست کے ذریعہ طے شدہ قیمتوں پر خطرے والے مریضوں کی دیکھ بھال شامل ہے۔
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز ایک سرکلر جاری کیا جس میں علامہ ، عمر اور صحتیابی پر انحصار کرتے ہوئے کووڈ – 19 مریضوں کی درجہ بندی کی بنیاد پر ان کا علاج کرنے کے لئے نئی ایس او پی کا خاکہ پیش کیا گیا۔
ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر کے مطابق ، کووڈ کیئر سنٹرس اسپتال سے باہر ، اسٹیڈیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرکے قائم کیے جائیں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS