ہندوستان میں کووڈ-19کا قہر جاری، 14،516نئے معاملے درج

0

نئی دہلی:  ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے 14،516 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ملک میں اب معاملوں کی مجموعی تعداد 3.95لاکھ ہو گئی ہے۔ وبائی امراض کے آغاز سے ہندوستان میں مجموعی طور پر 12،948 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں سے ، آخری 24 گھنٹوں کے دوران 375 مریض ہلاک ہوگئے۔ آج صبح ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 54.12 فیصد رہی۔  امریکہ ، برازیل اور روس کے بعد ہندوستان اس وائرس سے شدید متاثر ہے۔  
 اگر ٹسٹنگ کی بات کی جائے تو وزارت صحت کےمطابق 1,89,869 نمونے ٹیسٹ کئے گیے۔ ملک میں اب تک 66,16,496 ٹیٹس کئے جا چکے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS