امیتابھ نے اپنے والدکو یاد کرتے ہوئے شیئر کیں ان کی لکھی چند سطریں

    0

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے والد و عظیم شاعر ہری ونش رائے بچن کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کی لکھی چند سطروں کو شیئر کیا ہے۔
     امیتاھ کا اپنے والد کے ساتھ کیسا رشتہ تھا، یہ ان کے سبھی پرستار جانتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ امیتابھ اکثر اپنے والد کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ امیتابھ نے پھر اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ان کی  لکھی ہوئی چند لائنیں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
     امیتابھ نے لکھا ’’من کا ہو تو اچھا، من کا نہ ہو تو زیادہ اچھا، بابو جی نے جب میری زندگی کے ایک مشکل موڑ پر یہ سکھایا تو سمجھ میں نہیں آیا، جو من کا نہ ہو وہ  زیادہ بہتر کیسے ہوسکتا ہے۔ پھر جب انہوں نے سمجھایا تو سمجھ گیا۔ اگر تمہارے من کا نہیں ہورہا ہے ، تو وہ ایشور کے من کا ہورہا ہے ، اور ایشور ہمیشہ تمہارا اچھا ہی چاہے گا ،اس لئے زیادہ اچھا‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS