سوشانت کی زندگی پر بنے گی فلم

    0

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر ایک فلم بنائی جائے گی۔
     سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد مداحوں کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی دکھ کی لہر دوڑ گئی تھی، جب انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ اس نے خود کشی کرلی ہے۔ سوشانت کی موت نے سوشل میڈیا پر انڈسٹری میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک کے تیئں بحث چھیڑ دی ہے ۔
     فلمساز وجے شیکھر گپتا نے مرحوم اداکار سوشانت کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کا نام ’سوسائیڈ یا مرڈر‘ہوگا۔ وجئے نے کہا کہ وہ یہ اس لئے فلم بنا رہے ہیں تاکہ فلم انڈسٹری میں بڑے فنکاروں اور پروڈکشن ہاؤس کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔
     وجئے شیکھر گپتا نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے وہ بالی ووڈ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ نئے لوگوں کو فلم انڈسٹری میں موجود’گینگ‘کی وجہ سے کبھی مواقع نہیں ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سوشانت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا، کیونکہ انڈسٹری میں اس کا مسلسل بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔ سوشانت کو متعدد فلموں سے آخری لمحے میں ہٹا دیا گیا تھا۔ یہ ایک بایوپک نہیں ہوگی بلکہ یہ سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی سے متاثر فلم ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS