بستی:کورونا کے 9نئے معاملے

    0

    بستی:اترپردیش کے ضلع بستی میں کورونا وائرس کے 9نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلع میں کووڈ۔19متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 306ہوگئی ہے۔آفیشیل ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج،گورکھپور سے جمعرات کی شام کو ملی جانچ رپورٹ میں 9افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کل 306مریضوں میں 12افراد کی موت ہوگئی جب کہ 203مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔اس وقت ضلع میں 91مریضوں کا علاج کووڈ۔19اسپتالوں میں چل رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS