بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے شاہ کنڈ تھانہ علاقہ میں دو بائک کے مابین ہوئی ٹکر میں وارڈ رکن کے بیٹے کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ جگریا پنچایت کے وارڈ رکن بے چن سنگھ کے بیٹے منورنجن سنگھ ( 30) منگل کی رات شاہ کنڈ بازار سے کچھ سامان خرید کر موٹر سائیکل سے اپنے گھر کی جانب جارہے تھے تبھی شاہ کنڈ ۔ اسر گنج اہم شاہراہ پر لتی پور گاﺅں کے نزدیک بے قابو موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں منورنجن سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار بھارت کمار شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ زخمی کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کے بیان پر ایک ایف آئی آر درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بدھ کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔
بھاگلپور میں دو موٹرسائیکل کی ٹکر میں ایک کی موت ،ایک زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS