کندوز: افغانستان کے دو صوبوں میں بدھ کے روز طالبانیوں کے حملے میں فوج کے 17 جوانوں کی موت ہوگئی اور 11 دیگر زخمی ہوگئے نیز اس دوران 9 شدت پسند بھی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی کندوز شہر سے 15 کلومیٹر دور تلاؤکا علاقے میں طالبانی شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں پانچ جوان مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
فوج کی 217 پامیر کور کے رکن عبدالقادر نے بتایا کہ دو گھنٹے تک جاری اس جھڑپ کے بعد طالبان کو پیچھے ہٹنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS