جموں و کشمیر کے میں کووڈ-19کے سبب آج ایک اور موت ہوگئی۔ ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ کووڈ 19 مثبت شخص کی بدھ کے روز ایک اسپتال میں موت ہو گئی۔ مرکزی خطے میں اب اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔
طبی عہدےداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان کے علاقے فیری پورہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی صبح 4 بجکر 15 منٹ پر ایس کے آئی ایم ایس اسپتال سورہ میں موت ہوئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مریض کو بخار اور سانس کی تکلیف کی شکایات کے سبب پیر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض وینٹیلیشن پر تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS