نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے 10،667 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس دوران 380 اموات بھی ہوئیں ہیں۔ اور اگر اس بیماری سے نجات پانے والوں کی بات کی جائے تو 24گھنٹوں کے دوران 10،215 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3.4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مجموعی طور پر 3,43,091 معاملے درج ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں اموات کی کل تعداد 10،000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ 24گھنٹوں میں 10،000 سے زائد مریض ٹھک ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS