آئنسٹائن کی مثال کے ساتھ راہل نے مودی کو نشانہ بنایا

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کے باوجود کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پیر کے روز وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا اور عظیم سائنسداں البرٹ آنئسٹائن کی مثال کے ساتھ ان پر سخت حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ناواقفیت سے زیادہ خطرناک ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے گھمنڈ۔ آئنسٹائن سے یہ ثابت ہوتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون پر آئنسٹائن کی مثال بہت عکاسی کرتی ہے۔ 
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3.32لاکھ سے آگے نکل چکی ہے اور کل ریکارڈ گیارہ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے۔راہل گاندھی کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ پر گزشتہ ہفتہ سے مودی حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ اس حکومت کی نااہلیت اور گھمنڈ سے بحران بڑھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS