بالی ووڈ سے ایک بہت ہی حیران کر دینے والی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا آج انتقال ہو گیا ہے۔ 34سالہ اداکار نے ممبئی میں اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ خود کشی کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ممبئی پولیس ان کے گھر پہنچ گئی ہے اور معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کافی دنوں سے ذہنی دباؤ سے گزر رہے تھے حالانکہ سرکاری طور پر ابھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ان کی آخری فلم 2019 میں چھیچھوری کے نام سے رلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔
انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز ٹی وی شو سے کیا اور مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 2012 میں انکی پہلی فلم کائی پو چی رلیز ہوئی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اہم کردار ادا کیے اور پی کی فلممی سرفراز کے کردار نے بھی انہیں بہت شہرت دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور ڈی سی پی پرنئے اشوک کا کہنا ہے کہ ان کے گھر سے کوئی سوسائڈ نوٹ برامد نہیں ہوا ہے