ونود دوآ کے خلاف ہماچل پولیس کی جاچ پر روک لگانے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے غداری کے معاملے میں سینئر وکیل ونود دوآ کے خلاف ہماچل پردیش پولیس کی جانب سے جاری جانچ پر روک لگانے سے آج انکار کردیا۔ عدالت نے اگرچہ ونود دوا کی عرضی پر مرکز حکومت اور ہماچل حکومت سے جواب طلب کیا۔
جسٹس اودے للت، جسٹس ایم ایم سانتن گودر اور جسٹس ونیت سرن کی بنچ نے دوآ کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل وکاس سنگھ کی دلائل سننے کے بعد مرکز اور ہماچل پردیش حکومت کو نوٹس جاری کئے اور دو ہفتے کے دوران جواب داخل کرنے کے لئے کہا۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے دستی نوٹس قبول کیا۔
عدالت نے معاملے کی جانچ پر روک لگانے کی دوآ کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس للت نے کہا کہ ہماچل پولیس کی جانچ جاری رہے گی۔ پولیس چاہے تو عرضی گزار کے گھر جاکر بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ اس کے لئے پولیس 24 گھنٹے پہلے نوٹس دے گی۔
عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے چھ جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ہماچل پردیش کو اس دن تک جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS