بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد 2145 پہنچی

    0

    بھوپال : مدھیہ پردیش کے ضلع  بھوپال میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز  سامنے  آنے کے بعد  کورونا متاثرین کی تعداد 2145 ہوگئی ہے۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے گذشتہ رات جاری بلیٹن کے مطابق 1964 نمونوں میں سے 63 نئے کیسز سامنے آئے۔ ضلع میں ابھی تک کورونا کے 2145 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 69 کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک  1454  مریض صحت یا ب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔ بقیہ  لوگ اسپتال،ہوم آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS