چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بی آئی ایس کی چھوٹ

0

نئی دہلی: بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں غیر معمولی حالات کے پیش نظر چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو 
لائسنس لینے میں راحت کا اعلان کیا ہے۔ 
بی آئی ایس کی جمعرات کو یہاں جاری ریلیز کے مطابق پروڈکٹ سرٹیفیکیشن لائسنس کے تحت ایم ایس ایم ای اکائیوں کو لائسنس مہیا کرنے اور لائسنس کے رینیو 
دونوں کے لئے راحت دی گئی ہے۔ اسٹامپ ڈیوٹی میں 20 فیصد کی چھوٹ کےساتھ ہی اس کی دو قسطوں میں ادائیگی کرنے کا متبادل دیا گیا ہے۔ معائنہ کی فیس میں 20 
فیصد  کی چھوٹ کے ساتھ ہی 30 ستمبر تک بغیر تاخیر فیس کے لائسنس کے رینیو کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
 اگلے 30 ستمبر تک 90 سے زیادہ دنوں تک لائنسنس ملتوی کی طے مدت بڑھا دی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا حالات جیسے نمونوں وغیرہ کی مدت ختم ہونے 
کی وجہ سے فیکٹری کا پھرسے دورہ کئے جانے کی حالت میں معائنہ فیس نہیں دینی ہوگی۔ 
اس کے علاوہ اضافی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن اسکیم کےلئے ایم ایس ایم ای پروڈیوسرز سے 7000 روپے کی جگہ پر 1000 روپے کی فیس لی جائے گی۔ ان 
راحتوں سے نقدی کے بحران کا سامنا کر رہی ایم ایس ایم ای اکائیوں کو راحت ملے گی جس سے وہ معیار والے پروڈکٹ جاری رکھ پائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS