بلند شہر: کورونا کے 11نئے مریضوں کی تصدیق
بلند شہر:اترپردیش کے ضلع بلند شہرمیں کورونا کے 11نئےمریض ملنےسےضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 256 ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون کی موت سے اب مرنے والوں کا ہندسہ 10 ہوگیاہے۔جب کہ مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح میں کمی کی وجہ سے انتظامیہ کے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع کے سکندرآباد باشندہ کرانہ تاجرکی بیوی کے کورنا مثبت ملنےپرانتظامیہ نےمیرٹھ کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق 35سالہ خاتون نے منگل کی رات دم توڑ دیا۔ابھی تک 106مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ضلع میں اس وقت ایکٹیو مریضوں کی تعداد 140 ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS