کورونا سے ڈاکٹرس سے متاثر ہونے پر گورنر تلنگانہ کا اظہار تشویش

    0

    حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے آج شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)کا 
    معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات اور متاثرین کے علاج کی سہولتوں کے بارے میں بات 
    چیت بھی کی۔ گورنر نے اس وائرس کی روک تھام کے لئے لڑی جارہی لڑائی میں پیش پیش طبی اہلکاروں،ملک اور ریاست کے عوام  کے اس موذی مرض 
    سے متاثر ہونے پر تشویش کااظہار کیا۔ گورنر نے کورونا وائرس سے متاثر نمس کے ڈاکٹرس کو فراہم کی جارہی علاج کی سہولیات کے بارے میں بھی 
    معلومات حاصل کیں۔ نمس کے چار پروفیسرس،8ریزیڈنشیل ڈاکٹرس،8نیم طبی اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ ربط پیدا کرنے والے افراد 
    کو الگ تھلگ کردیاگیا۔ گورنر نے قبل ازیں جوبلی ہلز علاقہ کی بالاجی مندر میں پوجا بھی کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS