نئی دہلی: باقائدہ گھریلو پرواز طیارہ سروس 25 مئی کو دوبارہ شروع ہونے کے بعد 14 ویں دن اتوار کو ہوائی مسافروں کی تعداد
64 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ 7 جون کو664 پروازوں میں64،304 مسافر اپنی منزل کے لئے روانہ ہوئے۔ اس
سے قبل 6 جون کو674 پروازوں میں 65،080 مسافر اپنی منزل تک پہنچے تھے۔ کووڈ ۔19 کی وبا کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے حکومت نے
25 مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں کا آپریشن روک دیا تھا۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے بند ہیں۔ مرکزی حکومت نے نئی ہدایت کے ساتھ
25 مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کو چلانے کی اجازت دی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS