نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ان کو آج گلے میں درد اور ہلکے بخار کی شکایت ہوئی۔ اس کے سبب وہ کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ، کیجریوال کل صبح کووڈ-19 ٹیسٹ کروائیں گے۔ وزیراعلی اس وقت اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دوپہر کے بعد طبیعت ٹھیک محسوس نہ ہونے کے سبب تمام میٹنگز کرنے سے انکار کر دیا تھا اور پھر اس کے بعد کسی سے ملاقات نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS