کچھ اسپتال دھمکی دے رہے ہیں کہ کورونا کے مریض نہیں لیں گے: اروند کیجریوال

0

نئی دہلی: کورونا بحران میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج بتایا کہ دہلی کے کچھ اسپتال کورونا کے مریض نہ لینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انھوں نے آج میڈیا کو بتایا کہ ”دہلی کے کچھ اسپتال اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ سبھی پارٹیوں کے اندر ان کی رسائی ہے۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ ہم کورونا کے مریض نہیں لیں گے جو کرنا ہے کر لو۔ میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ کورونا کے مریض تو تم کو لینے ہی پڑیں گے۔“
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت کی ٹیمیں "بستروں کی بلیک مارکیٹنگ" پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کہا کہ اگر اسپتال مریضوں کو داخل نہیں کرتے ہیں تو اگلے کچھ دنوں میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS