ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19کے 9887 معاملے درج، 294 اموات

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملے روزانہ ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ آج جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اب تک کے سب سے زیادہ 9887 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور سب سے زیادہ 294 اموات بھی ہوئیں۔ملک میں اب معاملات کی مجموعی تعداد 236657 ہے ، جن میں 115942 ایکٹو کیسز ، 114073صحتیاب ہوئے افراد اور 6642 اموات شامل ہیں۔ ان اعداد و شمار کو دیکھ کر لوگوں میں خوف کا ماحول ہے اور حکومت بھی متفکر ہے کہ اس پر کس طرح قابو پایا جائے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS