مراد آباد میں ایس پی کے رکن اسمبلی کے گنر کی مشتبہ حالت میں موت

0

مرآباد: اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں جمعرات کے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم ایل اے حاجی اکرام قریشی کے گنر کی مشتہ حالت 
میں گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ 
پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہر) امت آنند نے یہاں بتایا کہ بلند شہر کوتوالی گاؤں کے رسول پور پٹاری کا رہائشی منیت پرتاپ سنگھ (23)2018 بیچ کا سپاہی تھا۔ پولیس 
لائن میں ریزرو منیت فی الحال مراد آباد دیہات اسمبلی سے ایس پی کے رکن اسمبلی حاجی اکرام قریشی کے گنر کی حیثیت سے تعینات تھا۔ وہ کٹگھر میں آدرش نگر 
کالونی میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ 
انہوں نے بتایا کہ صبح چار بجے کے قریب کانسٹیبل منیت پرتاپ سنگھ کے کمرے میں فائرنگ کی آواز سننے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس 
اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور خون سے لتھڑے ہوئے سپاہی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ اس کے اہل خانہ بھی پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ 
مارٹم رپورٹ کے بعد مشکوک حالات میں فوجی کی ہلاکت کے انکشاف کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ تحقیقات جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS