مظفر پور: بہار میں مظفر پور ضلع کے سریا تھانہ علاقہ میں بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس کے ذرائع نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ شب کلدیپ چھاپر گاؤں کا باشندہ سونو کمار (25) رفع حاجت کے لئے جارہا تھا اسی دوران نیل گائے کو کھیت
میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے لگائے گئے بجلی کے تاروں کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS