بہار میں شاہ کی ورچوئل ریلی 09 جون کو: بی جے پی

0

پٹنہ: بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ سابق قومی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ 09 جون کو ورچوئل ریلی کر لوگوں کو خطاب کریں گے۔ 
بی جے پی کے ریاستی صدر اور مغربی چمپارن سے رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال نے یہاں ان لاک 1.0 کے پہلے دن پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امت شاہ 09 جون کو ورچوئل کا نفرنسنگ کے توسط سے ریلی کریںگے۔
 اس کے تحت پہلے شمالی بہار کے سبھی اسمبلی حلقوں میں اور اس کے بعد جنوبی بہار کے سبھی اسمبلی حلقوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ان کی ریلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ لگ بھگ ایک لاکھ لوگوں کو اس تکنیک کے ذریعہ خطاب کریںگے۔ 
ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ اس تکنیک کے ذریعہ ریاست کے سبھی 243 اسمبلی حلقوں میں شاہ کی ریلی ہوگی۔ اسی طرح پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی بھی ریلی 09 جون کے بعد ہوگی۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ نڈا کی ریلی کی تاریخ کی جانکاری بعد میں دی جائے گی۔ نڈا فیس بک لائیو کے ذریعہ بھی ریلی کریںگے۔ 
ریاستی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کام کرنے میں یقین رکھتی ہے اور اسمبلی انتخاب کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی لاک ڈاﺅن کی مدت میں بھی ڈیجٹیل تکنیک کے ذریعہ ڈویژنل صدور سے منسلک رہی ہے۔ اسی طرح سبھی عہدیدران کے ساتھ بھی اجلاس ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیجٹیل ووٹنگ کرائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو طے ہے کہ انتخابی تشہیر میں ڈیجٹیل کا کردار ہوگا لیکن ووٹنگ کیسے ہوگی الیکشن کمیشن کو طے کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS