24 مارچ سے ملک میں بڑی تبدیلی آئی: کانگریس

0

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کی حکومت کی جانب  سے 24 مارچ کو نفاذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں  لوگوں نے بھائی چارے کی ایسی کئی مثالیں پیش کئے ہیں جن سے مودی حکومت  کا ایجنڈا ہی بدل گیا اورملک نئی راہ پرچل پڑا۔کانگریس کے سینئر لیڈرکپل سبل نے اتوارکو یہاں خصوصی نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت 24 مارچ سے پہلے اوراس کے بعد جو کام کررہی  ہے، اس میں بہت  فرق ہے۔ گزشتہ برس مئی سے لے کر اس  سال 24 مارچ تک یہ حکومت پولرائزیشن کی سیاست کرتی رہی اور آرٹیکل 370،رام مندر،تین طلاق اوراین  آر سی  جیسے مسائل  کے سہارے سیاسی فائدے کے لئے کام کرتی رہی لیکن کورونا کی وبا کے بعد اس حکومت کا ایجنڈا ملک کی عوام نےبدل دیا۔انہوں  نے کہا کہ   کورونا کے بعد حکومت کا ایجنڈا پیچھے چھٹ گیا ہے اور یہ وبا دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہماری حکومت کے لئے بھی لاچاری بن گئی۔مودی حکومت اس سے پہلے  ملک میں بھائی چاراخراب کررہی تھی لیکن وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اس نےجو لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا،اس میں انسانیت کی خدمت دیکھنے کو ملی جس سے بغیر کسی بھیدبھاؤ کے بھائی چارے میں اضافہ ہوا۔ سبل نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں بھیدبھاؤ کو درکنارکرکے لوگوں نے جس طرح سےایک دوسرے کی مدد کی،اس نے پورے ملک کو بتادیا کہ ہم سب کے لئے بھائی چاراہی سب سے اہم ہے۔
کانگریس لیڈرنے کہاکہ حکومت کی توجہ اس وبا سے نمٹنے میں نہیں رہی ہے۔ پہلے وہ صرف اپنے ایجنڈے پر ہی کام کرتی رہی ہے۔ اگرحکومت اس سمت میں  
کام کررہی ہوتی اور لاک ڈاؤن کو سوچ سمجھ کر نفاذ کیا ہوتا تو لوگوں کو پریشانیاں نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وبا بیرون ممالک سے آئی ہے۔ اس وقت اسے
روکنا چاہئے تھا لیکن حکومت نے یہ کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں بھوکمری کی  وجہ سے 13 مئی تک 73 لوگوں کی جان گئی جو بہت ہی شرمناک ہے۔  اس پوری مدت میں تقریبا 670 لوگوں کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے موت ہوئی۔انہوں نے 30 ہزار لوگوں پر کئے گئے ایک سروے کا حوالہ دیا جس کے مطابق 93 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں راشن نہیں ملا۔ اس  کے ساتھ ہی 91 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کو روزگار نہیں دیا گیا ہے۔ لیبرٹرین چلائی گئی لیکن لوگوں کو کھانا نہیں ملا۔   اس کا مطلب حکومت نے غریبوں کے لئے کچھ  نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS