نئی دہلی : مہاراشٹر،تمل ناڈو،دارالحکومت دہلی اور گجرات میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 12،1244 ہوگئی ہے جو ملک بھر میں انفیکشن کا 67 فیصد ہے اوراب تک 3780 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 8380 نئے کیس سامنے آئے ہیں،جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 182143 ہوگئی ہے۔ملک میں اس انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 5164 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 86984 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS