نئی دہلی : مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر مہاجر مزدوروں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ،بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعرات کے روز کہا کہ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا نے جس طرح تارکین وطن مزدوروں کے درد اور تکلیف کا مظاہرہ کیا ہے ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی ہے۔ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے ۔
بی ایس پی رہنما نے کہا ، ’’جس طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران پریشانیوں کو جھیلتے ہوئے گھرواپسی کےلئے مجبور مہاجر کارکنوں کی بدحالی اورراستے میں ان
کی اموات ، وغیرہ کڑوے سچ میڈیا کے توسط سے ملک اور دنیا کے سامنے ہیں،یہ واضح ہوجاتا ہے کہ مرکزاورریاستی حکومتوں کو ان کی بالکل بھی فکر نہیں ہے،
یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ‘‘
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ آج ملک میں لاک ڈاؤن کے 65 ویں دن،یہ کچھ راحت کی بات ہے کہ معزز عدالتوں نے کورونا وائرس کی تحقیق اورعلاج،سرکاری
اسپتالوں کی بدحالی،نجی اسپتالوں کو نظرانداز کرنا اور مہاجر مزدوروں کی بڑھتی ہوئی حالت زار اوراموات کے سلسلے میں مرکزاورریاستی حکومتوں سے سوال اور
جواب شروع کردئے ہیں۔ ‘‘قبل ازیں،انہوں نے کہا تھا کہ مرکز اور مہاراشٹرحکومت کے مابین تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں تارکین وطن مزدور بہت بری طرح سے دوچار ہیں،جو انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومتوں کو مہاجر مزدوروں کی کوئی فکر نہیں: مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS