تلنگانہ کے نوجوان کا شارجہ میں قتل

0

 حیدرآباد:تلنگانہ کے نوجوان کا شارجہ میں قتل ہوگیا۔معمولی مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد ایک ہندوستانی شہری نے شارجہ میں اپنے ہی ملک کے نوجوان کا قتل کردیا۔شارجہ پولیس نے قاتل کو گرفتارکرلیا۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ کے رہنے والے 27سالہ ڈی نوین 6ماہ پہلے شارجہ گیا تھاجہاں وہ کار واشنگ سنٹر میں کام کررہا تھا۔وہ اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والے 35سالہ شخص کے ساتھ مقیم تھا۔شخصی مسئلہ پردونوں میں بحث وتکرار ہوگئی جس پر برہم شخص نے نوین پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔کچھ دیر بعد دیگر  نوین کے ساتھیوں نے اسے زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے قاتل کو کچھ ہی دیر بعد حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS