ملک میں دوسرے دن بھی کورونا کے معاملوں میں کمی،24 گھنٹوں میں6387معاملے درج

0

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہندوستان اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 افراد ہلاک ہوئے وہیں اس مدت میں 3935 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اب تک اس سے 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 83004 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6535، پیر کو 6977 اور اتوار اور ہفتہ کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2091 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 54758 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1792 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 16954 اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS