کورونا بحران میں لوگوں کے مسائل اٹھانے کے لئے کانگریس شروع کرے گی آن لائن مہم

0

کورونا بحران کے سبب ملک کی عوام اس وقت مسائل سے پریشان ہیں۔ اس کے مد نظر کانگریس نے 28 مئی کو پارٹی کے ذریعہ ریاستوں میں ایک آن لائن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے ذریعہ حکومت سے انکم ٹیکس دائرہ سے باہر کے سبھی کنبوں کو 10 ہزار روپے کی رقم ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کانگریس نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے حزب اختلاف کا پارٹیوں کا ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS