چین میں کورونا متاثرین کے تین نئے معاملے

    0

    بیجنگ:چین میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) انفیکشن کے تین نئے معاملے سامنے آئے ہیں حالانکہ اس بیماری سے کسی کی موت کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔چین کے قومی صحت کمیشن نے اتوار کو باقاعدہ رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق نئے معاملوں میں ایک شنگھائی  اور دو دیگر گوآنگڈونگ صوبے سے ہیں۔اس کے علاوہ اندرونی منگولیا خودمختار علاقہ سے تین نئے مشبتہ معاملوں کی رپورٹ ملی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس  کے مرکز چین میں
    اب تک 84,082 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 4638  لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS