بہار کے بھاگل پور میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں کم از کم نو مہاجر مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ بھاگل پور کے نوگچھیا میں پیش آیا۔ اس ٹرک میں مہاجر مزدور سوار تھے اور اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد راحت رسانی آپریشن شروع کیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی لاک ڈاون کے درمیان مہاجز مزدور اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کو بے چین ہیں اپنے سفر کے دوران ان کے ساتھ گزشتہ کئی دنوں میں حادثات پیش آئے ہیں۔ مہاراشٹر کے یاوتمل میں ، تین مسافر مزدور اور ایک بس ڈرائیور جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہوگئے جب ایک بس حادثے کا شکار ہوئی، یہ بس سولا پور سے ناگپور ریلوے اسٹیشن جارہی تھی جہاں سے مزدوروں کو اپنے آبائی مقامات تک پہنچنے کے لئے شرامیک خصوصی ٹرین میں بیٹھنا تھا۔
چند روز قبل اترپردیش کے اورائیا میں دو ٹرک کی ٹکر میں مہاجر مزدور حادثے کا شکار ہوئے جس میں 26 مزدور ہلاک ہوگئے۔
بہار: مہاجر مزدوروں کے ساتھ ایک اور حادثہ، 9مزدور ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS