نئ دہلی: عالمی وبا کووڈ -19 کے بحران میں وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ 31 مئی کو اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘میں ملک کے عوام
سے خطاب کریں گے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری مکمل لاک ڈاؤن میں مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی۔ اس پروگرام میں مودی آکاش وانی سے عوام سے
خطاب کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے 31 مئی کو نشر کئے جانے والے اس ریڈیو پروگرام میں شامل کئے جانے کےلئے عوام سے مشورے مانگے ہیں۔ انہوں پیر کی صبح اس بارے میں
ٹویٹ کیا اور لوگوں سے مشورے بھیجنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا،’31 مئی کو ہونے والے من کی بات پروگرام کےلئے میں آپ کے مشوروں کو انتظام کروں گا۔‘
مشورے 1800-11-7800 پر پیغام ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکتے ہیں،ساتھ ہی نمو ایپ یا مائی گاؤ پر انہیں لکھا جاسکتا ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ آج
ہی شروع ہوا ہے جو 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امید ہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن کو لےکر بھی بحث کریں گے۔
کورونا وائرس بحران کے درمیان مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی، جسے وہ لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے مارچ اور اپریل مہینے کی من
کی بات بھی لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کی گئی تھی۔