چھتیس گڑھ میں وزیراعلی بھوپیش بگھیل کی قیادت والی حکومت کی جانب سے 21 مئی سے ’راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا ‘ کو شروع کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر 21 مئی سے شروع ہورہی ریاستی حکومت کی کسان نیائے یوجنا کے تحت خریف 2019 میں رجسٹرڈ اور ایکوائرڈ رقبے کی بنیاد پر دھان،مکا اور گنا (ربیع)فصل کےلئے اِن پُٹ رقم منتقل کی جائےگی۔
کسان نیائے یوجان کے تحت 20 لاکھ کسانوں کو براہ راست امدادی مہیا ہوگی۔اس کےلئے بجٹ میں 5100 کروڑ روپے کا التزام رکھا گیا ہے۔اس سے پہلے ریاستی حکومت نے تقریباً 18 لاکھ کسانوں کا 8800 کروڑ روپے کا قرض معاف کردیا تھا۔اس کے علاوہ زرعی تحویل اراضی پر چار گنا معاوضہ ،آبپاشی ٹیکس معافی جیسے قدم بھی اٹھائے جاچکےہیں۔
جیال رہے کہ لاک ڈاؤں کی مدت میں چھتیس گڑھ حکومت نے مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی یوجنا (منریگا)کے تحت بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کر کے ہر روز اوسطاً 23 لاکھ دیہی لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچایا ہے۔