کیجریوال نے اورئیا حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا

0

نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اترپردیش کے اورئیا میں ہفتےکی صبح قومی شاہراہ پردوٹرکوں کے درمیان ہوئی ٹکرمیں کم از کم 24 مزدوروں کی موت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔کیجریوال نے ٹویٹر پر کہا،’’اورئیا میں ہوئےحادثے میں لوگوں کی موت سے بےحد افسردہ ہوں۔نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی پریشانیاں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔فوراً کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘واضح رہے کہ اورئیا میں قومی شاہراہ دو پرصدر تھانہ علاقے کے تحت چروہلی میہولی گاؤں میں ہفتے کی صبح ہوئے اس حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ حادثہ تقریباً 03:30 بجے ہوا جب مزدوروں کولے کر جانے والا ایک ٹرک سڑک پر کھڑے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر مزدور بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سےتھے اور دہلی سے آرہے تھے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS